اسلام آباد(غلام نبی یوسف زئی)سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیخلاف مس کنڈکٹ کے الزام میں دائر ریفرنس کو غیر موثر قرار دینے کے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔جمعرات کو سابق پارلیمنٹرین اور سول سوسائٹی کے افراد نے سپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت آئینی پٹیشن دائر کی ہے ، جس میں فیصلے کو کالعدم کرنے اور ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت لا کر رائے دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست سابق سنیٹر فرحت اللہ بابر،افراسیاب خٹک ،بشر یٰ گوہر،عافیہ شیر بانو،محمد ضیا الدین،نگہت سید خان،فریدہ شاہد اور روبینہ سہگل نے دائر جبکہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی بہن حنا جیلانی نے مرتب کی ہے ۔ فیصلہ چیلنج