چیچہ وطنی (نمائندہ 92 نیوز) سیکرٹری اطلاعات نیشنل پارٹی پنجاب یاسر الطاف رانا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیوں کی متحدہ رہبر کمیٹی کی جانب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر میر حاصل بزنجو کو چیئرمین کیلئے امیدوار نامزد کرنے پر ہم مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی جمیعت علماء اسلام اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ہم یقین دلاتے ہیں کہ میر حاصل بزنجو اپوزیشن کے اس انتخاب کو صحیح ثابت کریں گے اور چیئرمین سینٹ منتخب ہو کر اس ایوان کو مکمل جمہوری انداز سے چلائیں گے ۔