حافظ آباد،ساہیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹرز )حافظ آباد کے دوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجہ میں 2افراد ہلاک جبکہ تین شدید زخمیہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ سوئیانوالہ میں ذوالفقار سوہل کا اپنا بھائی اختر علی سے مبینہ طور پر مچھلی فارم کا تنازع چلا آرہا تھا جس پر گذشتہ روز دونوں بھائیوں اور انکے بیٹوں میں قبضہ کے معاملہ پر توں تکرارہوئی اور بعدازاں دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اختر علی اور اسکا بھتیجا وقاص موقع پر ہلاک جبکہ ذوالفقار اور اسکے دو بیٹے وقار اور خاورشدید ذخمی ہوگئے جنھیں فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ذوالفقار سوہل کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تھانہ ہڑپہ کے علاقہ اڈہ داد فتیانہ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں 65سالہ بیوہ خاتون زینب سر میں چوٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔بتایا گیا ہے لڑائی بچوں کی تھی جس میں بڑے کود پڑے ۔