حجر ہ شاہ مقیم (نامہ نگار ) لیسکو ڈویژن حجرہ شا مقیم کے سب ڈویژنل ایریاز میں بجلی چوروں کے خلا ف کریک ڈاؤن جاری ہے جس دوران مختلف مقامات سے بااثر بجلی چور رنگے ہاتھو ں پکڑے گئے جن میں صادق عرف صوبہ خاں جندران ،اکبر خاں میوء ،محمد حسین جندران ،محمد سرور جندران ،بوٹا پھلرون ،غلام عباس ،عبدالوحید کھرل ،محمد زاہد جٹ اور دیگر شامل ہیں محکمہ لیسکو نے پکڑے گئے بجلی چورو ں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے ۔