لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی ترویج کا سہرا اولیاء اﷲ کے سر ہے ۔ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ برصغیر پاک و ہند میں اولیاء کرام ؒ کے سرخیل ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے داتا دربار کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل، ڈائریکٹر فنانس ملک عبد الوحید و دیگر سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ اولیائے کرام ؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرہم اپنی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار پر انوار حضرت سید علی بن عثمان الہجویری ؒ المعروف حضرت داتا گنج بخش ؒ پر حاضری دی،چادر چڑھائی،عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔ گورنر پنجاب عمران اسماعیل گزشتہ صبح داتا دربار کمپلیکس پہنچے تو وہاں پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل نے ڈائریکٹر فنانس اوقاف ملک عبد الوحید کی ہمراہی میں ان کا پر جوش استقبال کیا۔ اس موقع پر منیجر داتا دربار شیخ جمیل ، نعمان سیفی، شفقت عباس بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر فنانس اوقاف ملک عبد الوحید نے ان کی دستار بندی کی ۔بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایڈمنسٹریٹر آفس میں لنگر بھی نوش کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر داتا دربار بابر سلطان گوندل نے گورنر سندھ کو حجرت داتا گنج بخش ؒ کے 976ویں سالانہ عرس کی بابت کئے جانے والے انتظامات، محکمانہ اقدامات، امور مذہبیہ کمیٹی کے فنکشن سمیت دیگر معاملات پر سیر حاصل بریفنگ بھی دی۔