پشاور( خبر نگار)صوبہ خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد سال رواں کے دوران صوبہ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی ہے ، ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کے تحصیل سرائے نورنگ کی 5ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کے آثار پائے گئے تھے جس پر تصدیق کے لئے ان بچی کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھجوائے گئے جہاں بچی میں پولیو کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی جس سے ملک بھر میں پولیو کیسز مجموعی تعداد60جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد45ہوگئی ہے ، پولیو سے متاثرہ بچوں کی سب سے زیادہ تعداد بنوں ڈویژن سے ہے ۔