لاہور(اپنے نیوز رپورٹرسے ) عدالت نے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں گرفتار ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار کیس پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے پاکستانی کرنسی 14 لاکھ ، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور موبائل سے حوالہ ہنڈی کاروبار کے میسج برآمد ہوئے ہیں۔ملزم غیر قانونی طور پر ہنڈی حوالے کے ذریعے موبائل اسسریز کا کام کر رہا تھا۔ملزم کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ہے ۔ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں ، ریکوری اور تفتیش کے لئے 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 15 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔