اسلام آباد،لاہور(سپیشل رپورٹر،نمائندہ خصوصی سے ،سٹاف رپورٹر،اپنے نیوزرپورٹر سے )حکومت نے مختلف ممالک میں 16پریس افسران تعینات کرنے کی منظوری دے دی جن میں گریڈ20کا ایک پریس منسٹر،گریڈ19کے 10 پریس قونصلر اور گریڈ18کے 5پریس اتاشی شامل ہیں۔نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20 کی عمرانہ وزیر نئی دہلی میں پریس منسٹر ، گریڈ 19کی مریم شیخ نیویارک میں پریس قونصلر ، گریڈ 19 کے حامد رضا پریس قونصلر کینیڈا ،دانیال گیلانی کوپریس قونصلر فرانس، داؤد احتشام پریس قونصلر برسلز ،شازیہ سراج کو دبئی میں پریس قونصلر،سلیم پریس قونصلر سنگاپور ،فرخ رفیق پریس قونصلرجاپان ،حمزہ گیلانی جدہ میں پریس قونصلر،فصیح اﷲ پریس قونصلر بنگلہ دیش ،عنبرین گل ایران میں پریس قونصلر ،گریڈ 18 کے جمیل احمد پریس اتاشی نئی دہلی، ملیحہ شاہدپریس اتاشی واشنگٹن،سائرہ رضا پریس اتاشی بیجنگ، فیصل الیاس پریس اتاشی مصراور کلثوم قیصر کو پریس اتاشی سری لنکامقررکیاگیا۔ادھر حکومت پنجاب نے افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ ساجد ظفر ڈال سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو تبدیل کر کے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن تعینات کرنے کے علاوہ مسز سارہ اسلم سیکرٹری لیبر کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں۔ادھر پنجاب حکومت نے محکمہ آبپاشی کے 8 افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔منیر انجم ایگزیکٹو انجینئر خانپور کینا ل ڈویژن کو سپرنٹنڈنگ انجینئر رحیم یا ر خان کینال سرکل رحیم یار خان،عبدالشکور ایگزیکٹوانجینئر کو سپرنٹنڈنگ انجینئر مشینری سرکل لاہور ،نعیم اشرف گھمن ایگزیکٹوانجینئر بلوکی ہیڈورکس ڈویژن کو سپرنٹنڈنگ انجینئر لنک سرکل لاہور ،طارق عزیز ایگزیکٹو انجینئر ڈویلپمنٹ ڈویژن نمبر ٹو ملتان کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈویلپمنٹ سرکل سرگودھا ،سعید احمد ایگزیکٹو انجینئر ڈویلپمنٹ ڈویژن رحیم یار خان کو سپرنٹنڈنگ انجینئر میلسی کینال ملتان،صداقت لطیف ایگزیکٹوانجینئر چاقبندی ڈویژن لاہورکو سپرنٹنڈنگ انجینئر اپر چناب کینال سرکل لاہور،آغااحسان اﷲ سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈویلپمنٹ سرکل فیصل آباد کو سپرنٹنڈنگ انجینئر انڈس واٹر ٹریٹی اینڈ ریگولیشن لاہوراور اصغر علی چوہان سپرنٹنڈنگ انجینئر انڈس واٹر ٹریٹی اینڈ ریگولیشن لاہور کو سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈویلپمنٹ سرکل فیصل آباد کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ۔علاوہ ازیں کورونا وائرس لاک ڈاؤن لاہور کی ضلعی عدلیہ میں اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کیلئے سول ججز کی تعیناتی کردی گئی۔7اپریل سے 14 اپریل تک فرائض کی انجام دہی کیلئے ججز کے 7 گروپ تشکیل دے دیئے گئے ، ہر گروپ میں فرائض کی انجام دہی کیلئے پانچ سول ججز/ جوڈیشل مجسٹریٹس شامل ہیں، ہر گروپ ایک روز کیلئے دائر ہونیوالی اہم اور فوری نوعیت کی درخواستوں پر کارروائی کرے گا۔