اسلام آباد ( شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی بھی پولیس تشدد سے ہلاک ہونیوالے صلاح الدین کے لیے میدان میں آگئے ۔حمزہ علی عباسی بھی صلاح الدین کے انصاف کے لیے بول پڑے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ صلاح الدین کوانصاف فراہم کریں اور اس کیس میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی ہو سکے ۔