کوئٹہ (این این آئی)صوبائی مشیر وزیراعلیٰ برائے لائیوسٹاک مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیو یلپمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے موثر اقدامات کر رہی ہے جن کے لیے تمام تر بنیادی وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کیونکہ لائیوسٹاک ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سیکرٹری لائیو سٹاک دوستین جمالدینی اور ڈائریکٹر جنرل لا ئیو سٹاک غلام حسین جعفر سے شعبہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کی نئی پالیسی کے حوالے سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔