مکرمی!پاکستان میں پن بجلی کے موجودہ نصب چھوٹے بڑے فعال منصوبے 90کے قریب ہیںجن کی مجموعی صلاحیت 10132میگاواٹ کی ہے۔ جس میں کم و بیش 5700میگاواٹ کے پی کے ،پنجاب 1800، آزاد کشمیر2400، گلگت بلتستان 147 اور سندھ میں 0.5میگاواٹ کے منصوبے نصب ہیں پن بجلی کے 20منصوبے ایسے ہیں ،جوزیر تعمیر یا تعمیر کے لئے تیاری کے مرحلوں میں ہیں۔ جن کی مجموعی صلاحیت12032میگاواٹ کی ہے۔جس میں کم و بیش6683میگاواٹ کے پی کے،720 پنجاب،48 آزاد کشمیر(اعداد و شمار میں آزاد پتن کا نیا منصوبہ شامل نہیں)، 4563 گلگت بلتستان، 13.6 سندھ اور 4.4 میگاواٹ کے منصوبے بلوچستان میں موجود ہیں۔ اگر پاکستان میں پن بجلی کی ممکنہ استعداد کا اندازہ لگایا جائے تو باخوبی علم ہوتا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو پانی جیسی عظیم قدرتی نعمت سے نوازا ہے۔لیکن ہم اس عظیم نعمت کو بروقت استعمال کرنے سے قاصر ہے۔ واپڈا کے مطابق پاکستان کے پاس پن بجلی پیدا کرنے کی 100000 میگاواٹ کی استعداد ہے۔جن میں سے تصدیق شدہ سائٹس 60000 میگاواٹ کی ہیں۔ مگر پاکستان میں موجودہ نصب فعال منصوبے مجموعی طور پر محض 10132 میگاواٹ کے ہیں بہتر ہو گا حکومت پن بجلی کے مصوبوں پر توجہ دے تاکہ توانائی کا بحران ختم ہو اور عوام کو سستے داموں بلا تعطل بجلی میسر آسکے۔ (ذولقرنین ہندل‘ گوجرانوالہ)