وینس(ویب ڈیسک) تاریخ میں انوکھے واقعات کبھی کبھار رونما ہوتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ اٹلی میں پیش آیا ہے جب ایک خاتون کے مسوڑھوں میں کئی بالوں کی افزائش شروع ہوگئی ہے ۔19 سالہ خاتون اس سے قبل ہارمون کے اتار چڑھاؤ میں مبتلا رہیں، جس کے بعد انہیں پولی سسٹک اووری سنڈروم لاحق ہوگیا۔ پوری طبی تاریخ میں چند ہی ایسے واقعات ہوئے ہیں جب کسی کے منہ کے اندر مسوڑھوں سے بال اگ آئے ہیں۔خاتون کے اطالوی معالج نے ان کے کیس پر ایک مقالہ لکھ کر طبی تحقیقی جرنل میں شائع کرایا ہے ۔مسوڑھوں میں بالوں کی افزائش کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ڈاکٹر نے علاج کے لیے پہلے سارے بال کاٹے جو انسانی مسوڑھوں سے ابھرتی پلکوں کی صورت میں تھے ۔ اس کے بعد پی سی او سی اور ہارمون تھراپی کی بعض دوائیں بھی دی گئیں۔ مگر چھ سال بعد خاتون دوبارہ اسی ڈاکٹر کے پاس آئیں۔ اب ان کی عمر 25 برس تھی اور مرض مزید شدت اختیار کرچکا تھا اور اسکا علاج جاری ہے ۔