مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کی معمول کی دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ اس کی ہدایت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق دیکھ بھال کے کام میں بیت اﷲ کی دیواروں کے بعض حصوں میں کناروں اور پتھروں کی درستی اور دیوار میں موجود باریک دراڑوں کی بھرائی شامل ہے ۔علاوہ ازیں غلاف کعبہ پر نصب حلقوں پر سونے کا پانی چڑھایا گیا۔