قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) نے 291.539ارب روپے مالیت کے 9بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے جس میں سی پیک روٹ کے ساتھ پاک چائنا آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ فیز ٹو برائے سرحد پار نیٹ ورک(خنجراب تا کراچی) منصوبہ بھی شامل ہے جس پر 37ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ سی پیک منصوبہ کی اہمیت کے پیش نظر خنجراب سے کراچی تک آپٹیکل فائبر کیبل پراجیکٹ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے خصوصاً بین الاقوامی رابطوں کے لئے چین کے ساتھ شمال میں متبادل رابطہ کی سہولت کا باعث بنے گا۔ یقینا اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستا ن کوعلاقائی رابطہ کاری کے ڈیجیٹل گیٹ وے میں تبدیل ہونے کا موقع ملے گا جو آج کی بدلتی اور جدید دنیا سے خودکو جوڑے رکھنے کیلئے نہایت ضروری ہے جس سے نہ صرف پاکستان کو دوسرے ملکوں سے مختلف النوع تعلقات بنانے میں بھی مدد ملے گی بلکہ اس سے پس ماندہ علاقوں کو ترقی دینے کیساتھ ساتھ انٹر نیٹ کی سہولت حاصل ہو سکے گی ۔ اس منصوبہ کے ہمہ جہت فوائد کے حصول کے لئے ضروری ہے کہ اس سے وابستہ تمام ملکی و علاقائی منصوبوں کے لئے جلد فنڈ زجاری کئے جائیں اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور چین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی رابطہ کاری کے عمل کو تیز کیا جائے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کا انٹرنیٹ کے لئے مغربی دنیا پر انحصار کم ہو سکے گا۔
خنجراب سے کراچی تک آپٹیکل فائبر منصوبے کی منظوری
هفته 23 جنوری 2021ء

آج کے کالم
/p>
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز میں هفته 23 جنوری 2021ء کو شایع کیا گیا

آج کا اخبار
-
جمعرات 25 فروری 2021ء
-
جمعرات 25 فروری 2021ء
-
جمعرات 25 فروری 2021ء
-
جمعرات 25 فروری 2021ء
-
جمعرات 25 فروری 2021ء
اہم خبریں
-
جمعه 15 نومبر 2019ء
-
اتوار 03 نومبر 2019ء
-
هفته 02 نومبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء
-
جمعرات 24 اکتوبر 2019ء