پشاور(صباح نیوز) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے خسارے کا بجٹ پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں، امکان ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے قرضہ بھی لینا پڑے ۔ میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاصوبے پر قرضوں کا بوجھ زیادہ نہیں اس لیے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کاروبای طبقے پر ٹیکسز کم کئے جائیں گے جبکہ بیشتر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے گا،ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جائے گا، بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو رعایت دی جائے گی، 10 ارب روپے صحت انصاف پروگرام کے لیے رکھے ہیں، صوبے کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ حکومتی اخراجات کم کر کے کورونا وبا کے لیے خطیر رقم مختص کریں گے ، حفاظتی کٹس، کورونا ٹیسٹوں اور ہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کے لیے فنڈز رکھے ہیں۔