لاہور (اپنے خبر نگا رسے) سپیشل بچوں کے حوالے سے صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن محمد اخلاق کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور بحالی کو سب سے زیادہ ترجیح دے رہی ہے اور تمام تر وسائل خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال اور کارآمد شہری بنانے کے لیے صرف کرے گی۔ اجلاس میں خصوصی بچوں کے لیے کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کے پیش نظر موثر حکمت عملی ترتیب دینے پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی پنجاب بھر میں سپورٹس فیسٹیول برائے سپیشل چلڈرن 2018ء کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن خالد محمود، ڈی جی سپیشل ایجوکیشن افشاں کرن امتیاز، ڈی او لاہور سپیشل ایجوکیشن شہزاد بھٹہ،ڈی ڈی سی زلفی ریاست خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپیشل ایجوکشن نصرت جبین، پی ایس ٹو منسٹر ندیم شفیق و دیگر نے شرکت کی۔