تہران(این این آئی) خلیج بصر ہ میں امریکہ،ایران میں جھڑپیں میں پاسداران انقلاب کے 9اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔ترک خبر ایجنسی کے مطابق جھڑپوں میں سے بعض کو ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ،ایران نے جوابی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپ میں پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کے 9 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ ترکی کے مؤقر نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا نے کسی تاریخ کا ذکر کیے بنا خلیج بصرہ میں امریکہ کے ساتھ ہونے والی براہ راست جھڑپوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاسداران انقلاب اسلامی بحریہ کے درمیان متعدد دفعہ براہ راست جھڑپیں ہوئی ہیں۔کمانڈر علی رضا کے مطابق جھڑپوں میں ہمارے 9 فوجی شہید ہوئے ہیں۔ جھڑپوں میں سے بعض کو ذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ہم نے بھی 9 جوابی حملے کئے ہیں۔