بیجنگ( نیٹ نیوز )کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے اور وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر اپنانا ہے ۔اس ضمن میں دنیا میں 2اقسام کے جدید فیس ماسک متعارف کرادیئے گئے ہیں۔ چینی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی ’’ٹرانسپیرنٹ پلاسٹک این نائن فائیو ماسک‘‘ تیار کیا ہے ۔اس فیس ماسک کو اینٹی فوگ مادے سے تیار کیا گیا ہے جس سے آپ کا چہرہ ماسک لگانے کے باوجود نظر آتا ہے اور آپ اپنے فون کے فیس لاک سے موبائل با آسانی کھول سکتے ہیں۔دوسری جانب ماسک میں موجود فلٹرز الٹرا وائلٹ شعاعوں سے یو ایس بی پورٹ میں لگانے کے بعد صرف 10 منٹ میں جراثیم سے پاک ہو جاتے ہیں۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس ماسک کو استعمال کرنے والے صارفین کو سانس لینے میں بھی کوئی دشواری نہیں ہوگی۔تاہم یہ ماسک صارفین کو 6 سے 12 ماہ بعد دستیاب ہوں گے ۔ دوسری جانب ایک کمپنی نے ایسا ماسک بنایا ہے ،جس میں سائیکل کے بریک کی طرح لیور موجود ہے جو کہ ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کرتا ہے ۔یہ ماسک کھولنے اور بند کرنے کے لیے ریموٹ کنٹرول سے لیس ہے ،ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس کا لیورکھول کر کھانا کھایا اور پانی بھی پیاجاسکتا ہے ۔