خوشاب(سٹی رپورٹر) پی ٹی آئی کے ایم پی اے بھی ڈاکوؤں کے ہاتھوں سے محفوظ نہ رہے ‘ ایم پی اے پی پی83ملک غلام رسول سنگھا کے گھرڈکیتی کی وادات ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ 4 ڈاکوؤں نے ایم پی ا ے کی رہائش گاہ واقع سیٹلائٹ ٹاون میں داخل ہو کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بناکر 4 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار نقدی، طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے جس میں1 کروڑ 80 لاکھ روپے ، 175 تولے طلائی زیورات، 30 ہزار امریکی ڈالر، 12 ہزار سعودی ریال شامل ہیں‘ ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے بیٹے عون علی سنگھا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا