پشاور( عرفان موسیٰ زئی )خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کی تکمیل کے لئے ایک نئی ڈیڈ لائن دیدی ہے ،بی آر ٹی کو مکمل کرنے کے لئے 23مارچ کی تاریخ دی گئی تھی اب اپریل کے آخر کی نئی تاریخ دی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق پی ڈی اے اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صوبائی حکومت کو بتایا گیا کہ 23مارچ کی ڈیڈلائن تک بس سروس شروع کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے روزنامہ 92نیوز کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بس سروس اپریل کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی، بی آر ٹی سٹیشن اور پارکنگ پلازوں پر کام مکمل ہونے کے بعد بسوں کی خریداری کی جائے گی اور اپریل کے آخر میں بسیں پشاور پہنچ جائیں گی۔