پشاور(92نیوز)صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہوا،جس میں صوبہ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوامی مقامات پر فیس ماسک نہ پہننے پر جرمانے عائد کرنے جبکہ کورونا کے زیادہ کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔اس ضمن میں لائحہ عمل کی منظوری دیدی گئی جسے حتمی منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔