ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ دائر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔سوناکشی پر الزام ہے کہ انہوں نے نئی دہلی میں ایک شو میں پرفارم کرنا تھا جس کیلئے انہوں نے منتظمین سے 24 لاکھ روپے بھی لئے تھے تاہم پیسے لینے کے باوجود انہوں نے پرفارم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی کیخلاف اترپردیش کے ضلع مراد آباد میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے ، پولیس تفتیش کیلئے اداکارہ کے گھر گئی اور ملازمین کے بیان ریکارڈ کئے تاہم اداکارہ خود گھر پر موجود نہیں تھیں۔اداکارہ کے ترجمان نے کہا کہ ان پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ،سوناکشی نے 9 سالہ کیریئر میں کبھی بھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا، وہ جہاں بھی پرفارم کرنے کا وعدہ کرتی ہیں، اپنا وعدہ پورا کرتی ہیں۔