پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے نیب خیبرپختونخوا کو وارنٹ جاری کئے بغیرن لیگ کے رہنما ونوازشریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدرکی گرفتاری سے روک دیا ہے ، عدالت عالیہ کے جسٹس روح الامین چمکنی کی سربراہی میں قائم 2رکنی بنچ نے کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست کی سماعت کی ،اس موقع پر انکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب درخواست گزار کو کسی اورکیس میں طلب کرتا اورپھر گرفتاری کسی اورکیس میں کرتاہے ، جس پرجسٹس روح الامین چمکنی نے کیپٹن (ر)صفدرکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے ساتھ تعاون کریں، نیب آپ کو گرفتار نہیں کرے گی، عدالت نے حکم دیاکہ کیپٹن(ر)صفدر کو گرفتار کرنا ہو تو 10 دن پہلے وارنٹ جاری کرنا ہوگا،بعدازاں عدالت نے درخواست نمٹادی۔