کوئٹہ(اے پی پی) دشت میں بارودی سرنگ دھماکے میں 4 سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسزکی گاڑی نامعلوم افراد کی بچھائی بارودی سرنگ سے ٹکرائی ۔ زخمیوں میں نائیک صادق ،سپاہی عدنان ، کاشف اور گل سبحان شامل ہیں ،جنہیں فوری طورپرہسپتال پہنچادیا گیا۔