مظفرگڑھ ،رحیم یار خان (نمائندہ 92 نیوز،سٹی رپورٹر ) کرونا ایمرجنسی کی پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے مظفرگڑھ ، رحیم یار خان میں دلہا اور اسکے والد سمیت 13 باراتیوں کو گرفتار کر لیا ۔ مظفرگڑھ پولیس نے کرونا ایمرجنسی کے باوجود شادی کی تقریب کرنے پر دولہا شاہد اوراسکے والد کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا جبکہ رحیم یارخان میں شادی کی تقاریب کا انعقاد کرنے پر پولیس نے مختلف علاقوں میں 11باراتی گرفتار کرلئے جبکہ 3موقع سے فرارہوگئے ۔