لاہور( کرائم رپورٹر ) صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلے میں پولیس ٹیموں نے 25مارچ تک 2454 مقدمات کا اندرج کیا۔خلاف ورزی کرنے والے 4890افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 1017گرفتار،جبکہ 89کووارننگ دے کر چھوڑا گیا۔اسی طرح ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کے دوران پولیس ٹیموں نے 88مقدمات درج کئے ۔ ذخیرہ اندوزی پر 86 ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔