لاہور(سپورٹس رپورٹر) دنیا بھر میں فری سٹائل فٹ بال ٹورنامنٹ کے لئے رجسٹریشن شروع ہو گئی۔ آن لائن مقابلوں میں ہر ایک ویڈیو کلپ بھیج کر شامل ہو سکتا ہے ۔فری اسٹائل فٹ بال کسی فٹ بال کے ساتھ ٹرکس انجام دینے کا ایک فن ہے اور ریڈ بل سٹریٹ سٹائل کھیلوں کا ایک اہم ایونٹ ہے ۔ موجودہ عالمی صورتحال میں فری سٹائل کی مقبولیت میں کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے کیونکہ انفرادی طور پر اس کا کہیں بھی کسی بھی وقت انعقاد کیا جا سکتا ہے ، اس کے لئے صرف ایک گیند کی ضرورت ہے ۔ مجموعی طور پر ویڈیو 45 سیکنڈ سے طویل نہ ہو جس میں فری سٹائل سیٹ 30 سیکنڈ سے زیادہ نہ ہو۔ یہ کسی تبدیلی کے بغیر لینڈ سکیپ فارمیٹ میں ہونی چاہئے ۔ کسی قسم کی موسیقی اس میں شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ 16 سال یا اس سے زائد عمر کا کوئی بھی شخص اس میں حصہ لے سکتا ہے ۔