نیویارک(این این آئی)دنیا کا خطرناک ترین لیپ ٹاپ فروخت کے لیے مارکیٹ میں آگیاجبکہ تعارفی قیمت10 لاکھ ڈالرز (15 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد)مقررکی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لیپ ٹاپ سام سنگ کا این سی 10-14 جی بی ہے جس میں دنیا کے 6 خطرناک ترین وائرس لوڈ کئے گئے ہیں۔ لیپ ٹاپ کو بنانے والے گیو او ڈونگ نے اسے آرٹ آف پیس قرار دیا ہے ۔ لیپ ٹاپ اس وقت تک محفوظ ہے جب تک اسے وائی فائی سے کنکٹ یا اس میں یو ایس بی نہیں لگائی جاتی۔گیو او ڈونگ کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہوتا ہے کہ کمپیوٹرز میں موجود چیزیں ہمیں متاثر نہیں کرسکتیں مگر یہ درست نہیں، درحقیقت وائرس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے ۔اس میں ایک تو 2000 کا آئی لو یو وائرس نامی کمپیوٹر بگ ہے جو اس زمانے میں ای میلز کے ساتھ بھیجا جاتا تھا۔اسی طرح وانا کرائی رینسم وئیر بھی اس لیپ ٹاپ میں موجود ہے جس نے 2017 میں دنیا بھر میں ہسپتالوں اور فیکٹریوں کے کمپیوٹرز کو بند کردیا تھا جس کا ذمہ دار شمالی کوریا کو قرار دیا گیا۔ لیپ ٹاپ میں موجود وائرس دنیا بھر میں اب تک 95 ارب ڈالرز مالیت کی تباہی مچا چکے ہیں ۔اس وقت لیپ ٹاپ کے لئے 12 لاکھ ڈالرز کی قیمت لگ چکی ہے ۔