نیویارک(ویب ڈیسک) اومنی ویژن کا تیار کردہ یہ امیج سینسر طب، جاسوسی، آپریشن اور دیگر اہم کاموں کے لیے خریدا بھی جاسکتا ہے ۔ تصویر میں انگلی کے پور پر دکھائی دینے والا چینی کے دانے سے بھی چھوٹا یہ سینسر دنیا کا سب سے مختصر ترین امیج سینسر ہے جسے آپ دنیا کا سب سے چھوٹا کیمرہ بھی کہہ سکتے ہیں۔یہ کمرشل بنیادوں پر دستیاب ہے جسے اومنی ویژن کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ دنیا کے سب سے چھوٹے امیج سینسر کا نام او وی 6948 ہے جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کمرشل بنیادوں پر دستیاب دنیا کا سب سے چھوٹا امیج سینسر قرار دیا ہے ۔ اب کمپنی نے اس پر ایک مکمل کیمرا بھی بنا لیا ہے ۔اس کی لمبائی 0.575 ملی میٹر، چوڑائی 0.575 ملی میٹر اور موٹائی 0.232 ملی میٹر ہے ۔