لاہور(وقائع نگار)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کے دوران فر نٹ پر لڑ نیوالے 38 کورونا ہیروز کو ’’شان پاکستان‘‘ایوارڈ سے نواز دیا۔گور نر چودھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھی شان پاکستان ایوارڈ دیا۔ایوارڈز حاصل کر نیوالوں میں شہید ڈاکٹرز کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔تقر یب کے دوران نشتر میڈ یکل یونیورسٹی کے کورونا سے شہید ہونیوالے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال،سروسز ہسپتال کے شہید پروفیسر حافظ مقصود احمد،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے ایم ایس شہید ڈاکٹر معصود قصری سمیت دیگر شہید ڈاکٹرز کا شان پاکستان ایوارڈ ان کے اہل خانہ نے وصول کیا جبکہ بزنس کیمونٹی سے گوہر اعجاز،انوار اے غنی،میاں طلعت محمود،میاں انجم نثار اور میاں احسن جبکہ اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،الخدمت فاؤنڈیشن کے عبدالشکور،المائدہ ٹرسٹ کے محمد علی سمیت دیگر شعبوں میں کورونا کیخلاف لڑ نیوالوں کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔تقریب سے خطاب کے دوران صدر عارف علوی نے کہا کہ کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کو آج پوری دن تسلیم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی مخیر حضرات نے جس جذبہ کا اظہار کیا ہے وہ بھی پوری دنیا میں ایک مثال ہے ۔گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ کورونا کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ میں بزنس کمیونٹی اور این جی اوز کو بھی خراج تحسین پیش کر تاہوں جن کے تعاون سے گور نر ہاؤس نے کورونا وبا کے دوران 10ارب روپے کی چیر ٹی کی ہے ۔