کویت سٹی (این این آئی)خلیجی ریاست کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو طبی معائنے کیلئے امریکہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ علاج میں تاخیر کے باعث امیر کویت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی موخر کردی گئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ امریکی صدر 12 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں کویت کے امیر کی میزبانی کریں گے ۔