واشنگٹن (نیٹ نیوز) ماہرین صحت جسمانی صفائی کا خیال رکھنے کی تلقین کرتے ہیں تاہم امریکہ کے ایک ٹی وی اینکر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جسمانی صفائی کی سرگرمیوں پر یقین نہیں رکھتے ، فوکس ٹی وی کے میزبان پیٹ ہیگسا نے نے لائیو نشریات کے دوران کہا کہ میرا 2019 کا عہد یہ ہے کہ آن ایئر وہ سب کچھ کہوں جو میں آف ائیر کہتا ہوں، میں نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے ، یقین کریں میں اپنے ہاتھ نہیں دھوتا، میں خود کو جراثیموں سے آلودہ کررہا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ جراثیم حقیقی چیز نہیں،میں انہیں نہیں دیکھ سکتا تو وہ حقیقی نہیں ، تاہم پیٹ ہیگسا کی گفتگو سے واضح نہیں ہوا کہ وہ کس حد تک سنجیدہ تھے ۔