لاہور (نیٹ نیوز) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے ملک کے اہم ترین مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیر اعظم کو اہم مشورے دیے ہیں جن پر ان کی تعریفیں ہو رہی ہیں۔رابی پیرزاہ نے وزیر اعظم کو ملک سے غربت ختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے یاد دلایا کہ انہیں علم ہونا چاہیے کہ پاکستانی عوام بھکاری نہیں۔رابی پیرزادہ نے ٹویٹ کے ذریعے وزیر اعظم کو اسلام آباد میں ’سیلانی ماڈل لنگر خانے ‘ کھولنے کے بعد مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بہت اچھا کام ہے بھوکے کو روٹی کھلانا، لیکن اگر لنگر پر مفت روٹیاں توڑنے کے بجائے آپ اسی لنگر پر نوکری کراتے تو لوگ محنت کر کے کھانا سیکھتے ۔آپ سمجھنے کی کوشش کریں،عوام بھکاری نہیں ، وہ کام کرنا چاہتے ہیں، بہت بے روزگاری ہے یہاں۔اپنی ٹویٹ پر بہت سارے لوگوں کی تعریف کرنے پر اداکارہ نے ایک اور ٹویٹ کی اور بتایا کہ انہوں نے صرف وزیر اعظم کو مشورہ دیا ہے اور وہ یہ جانتی ہیں کہ بہت سارے پڑھے لکھے مرد حضرات بے روزگار ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ میں نے پہلے ہی اپنی نصف کمائی غریب بچوں کی تعلیم اور غریب افراد کو کھانا کھلائے جانے پر خرچ کر رکھی ہے ۔