لاہور (اپنے رپورٹر سے ) ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ 22 اگست تک پاکستان ریلوے نے پسنجر سیکٹر میںپچھلے سال انہی دِنوں کی نسبت اس سال 73 کروڑ زیادہ آمدن کی ہے ۔اگرچہ کراچی اور سکھر ڈویژن میں بارشوں کی وجہ سے آپریشنل سسٹم میں کافی دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑا۔پ افسران کی ٹیم چیف ایگزیکٹوآفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر کی سربراہی میں کراچی ڈویژن میں موجود رہی اور آپریشنل مسائل کا بغور جائزہ لیاگیا۔ کراچی ڈویژن میں بارشوں کا پانی یارڈ میں آنے سے ٹریک اور سگنل سسٹم متاثر ہوا۔ ریلوے ہیڈکوارٹرز میں روزانہ کی بنیاد پر اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اعلی ٰ افسران کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں۔