بغداد ( نیٹ نیوز ) عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں مرنے والوں کا تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق اس تین روزہ سوگ کا آ ج جمعرات سے آغاز ہوگا۔ دارالحکومت بغداد اور دوسرے شہروں میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور جھڑپوں میں کم سے کم 120 ہلاک اور 6 ہزار سے ز ائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ ان احتجاجی مظاہروں میں 9سکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے تھے ۔