لاہور ( نیٹ نیوز ) سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کے ملزم رانا ثنا اﷲ کی جیل میں گھر سے کھانا منگوانے کے لیے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی،عدالت نے 13 جولائی کو سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل سے جواب طلب کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے رانا ثنا اﷲ کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رانا ثنا اﷲ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق صرف پرہیزی کھانا دیا جا سکتا ہے لیکن کیمپ جیل حکام اس حوالے سے ان کی بات نہیں سن رہے ۔انہوں نے قانونی نقطہ اٹھایا کہ جیل میں بند قیدیوں سے غیر انسانی سلوک نہیں کیا جا سکتا۔ رانا ثنا کا پرہیزی کھانا بند کرکے ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ، لہذا ٰانسانی ہمدردی کی بنیاد پر ا نہیں گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے ۔