لاہور ،راولا کوٹ(کر ائم رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز ) لاہور اورراولا کوٹ میں ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں5افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ روڈ پر موٹرسائیکل اور تانگے کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں سراج پارک کا رہائشی موٹر سائیکل سوار14 سالہ لڑکامنیر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔راولاکوٹ میں راولپنڈی جانیوالا ٹرک بریک فیل ہونے کی وجہ سے شاہراہ غازی ملت پر ٹھنڈی کسی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگرا۔ حادثہ میں ڈرائیور ممتاز، اصغر ،22 سالہ دانش، وحید اور وقاص نامی مزدور جا ں بحق ہو گئے جبکہ 24سالہ عاقب شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق افراد اورزخمی کا تعلق نارووال،اوکاڑہ اور لاہور سے بتایا گیا ہے ۔