لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقہ برکی میں 18 سالہ دوشیزہ نے خود کشی کرلی جبکہ اسلام پورہ کے علاقہ میں ایل ڈی اے کا 55 سالہ ملازم اور رحمان پورہ میں معمرخاتون پراسرارطورپرجاں بحق ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ برکی کی رہائشی سونیا میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہر کھا لیا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی، اسے فری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردیا۔ اسلام پورہ بند روڈ کا رہائشی آصف ایل ڈی اے کا ملازم تھا۔ گزشتہ روز آصف کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے جو آصف کی موت زہر خوانی کے باعث ہوئی ہے ۔وحدت کالونی کے علاقہ رحمان پورہ میں 75 سالہ شہناز بی بی پر اسرارطور پر ہلاک ہو گئی ۔پو لیس کے مطا بق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے شہناز بی بی کی لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔