مکرمی! پھول نگر ضلع قصور کے محلہ رسول پورہ میں عرصہ 3ماہ سے گیس کا پریشر انتہائی کم ہے، اس سے قبل مقامی آفس میں اطلا ع دی تو ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی ٹیم ٹھیک کرے گی مگر کئی دفعہ شکایت کے بعد وزیر اعظم سٹیزن پو رٹل پر شکایت کی جس پر چند دن بعد پی ٹی سی ایل نمبر سے فون مو صول ہوا اور جی ایم صاحب کے آفس سے معلومات کے بعد کہا گیا کہ مسئلہ جلد ٹھیک کر دیا جائے گا پھر دوسرے دن کسی ملازم کا فون آیا کہ ابھی گیس ٹھیک ہو جاتی ہے پھر 2گھنٹے بعد فون آتا ہے کہ چیک کریں، اس وقت گیس کا پریشر ٹھیک ہو جا تا ہے مگر ٹھیک ایک گھنٹے بعد پھر وہیں پریشر لو ہو جاتاہے ،دو بارہ اسی نمبر پر کال کرتے ہیں اور ان کو بتایا کہ پریشر اس سے بھی کم ہو گیا ہے مگر جواب آتا ہے کہ ہم کسی کے نو کر نہیں بار بار شکایت سنیں، اس کے بعد تو گیس ہی ملنا بند ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کریں اور پھول نگر ضلع قصور کے محلہ رسول پورہ کی گیس فوری طورپریشر کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی جائے۔ (م ن سلطان، پھول نگر)