ماسکو (صباح نیوز،آن لائن )روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 2پائلٹوں سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل 140 طیارے میں 22 کے قریب افراد سوار تھے ، حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 20 سکائی ڈائیورز موجود تھے ۔روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔آن لائن کے مطابق واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو باہر نکالا اورہسپتال منتقل کیا جب کہ وزارت صحت کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔روسی حکام کے مطابق جہاز میں عملے کے 2 ارکان سمیت 23 افراد سوار تھے جو پیرا شوٹر تھے تاہم حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہیں، ممکنہ طور پر فنی خرابی کے باعث حادثہ پیش، روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔