بلفاسٹ(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا اور یوں میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 12 جولائی جبکہ آخری میچ 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔