لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیب کو سابق ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایکس ای این اور سپریٹنڈنٹ انجینئر کا 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت مل گئی۔نیب تفتیشی کو گواہان سمیت آج 164 کا بیان عدالت میں ریکارڈ کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔سابق لیگی ایم این اے ناصر بوسال نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق ناصر بوسال پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں صفائی کرنے والی ترکی کی کمپنیوں البراک اور اوزپاک کا ریکارڈ نیب کو موصول ہو گیا۔ذرائع کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹیم ڈے کے نام پر اربوں روپے کی بوگس ادائیگیوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی سکینڈل کیس میں راجہ قمرالاسلام، وسیم اجمل سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈمیں 21 نومبر تک توسیع کر دی۔ رمضان شوگرملز