واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنرمند افراد کو امریکہ میں رہنے اور امریکی شہریت دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ اس اقدام سے دنیا کے کئی دیگر ممالک کے شہریوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔امریکی صدر نے ایچ ون- بی ٹائپ کے ویزوں میں اصلاحات لانے کا اعلان کیا ہے ۔صدر نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ایچ ون- بی ویزے والے افراد یقین کریں کہ بہت جلد تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ یہ آپ کے قیام میں استحکام اور سادگی لائیں گی جبکہ شوہروں کو امریکہ میں لانے کیلئے ہزاروں کم عمر دلہنوں کی درخواستیں منظور کر لی گئیں،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مرد و خواتین کی جانب سے گزشتہ دہائی میں درخواستیں دی گئی تھیں۔سینیٹ ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے 2017 میں طلب کی گئی رپورٹ میں موجود ڈیٹا کے مطابق 5 ہزار سے زائد بالغ افراد نے کم عمر ساتھی کو لانے کی اجازت طلب کی تھی ۔