لندن(نیٹ نیوز) ای میل لیک کے معاملے پر صدر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر سر کم دروکھ نے استعفیٰ دے دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیک کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم دروکھ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار دیا تھا جب کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھی سفیر کو آڑے ہاتھوں لیا گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی سفیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور برطانیہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بھی سر کم کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے ۔مستعفی ہونے والے برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ چاہتے تھے اور ای میل لیک کے معاملے نے ان کے لیے عہدے پر رہنما ناممکن بنادیا تھا۔