لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )شاہی قلعہ میں رکھے گئے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کونقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ،موقع پر موجود سکیورٹی گارڈز نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔اس حوالے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دو نوجوان جو کہ سیر کے لیے شاہی قلعہ آ ئے تھے نے کچھ ماہ قبل شاہی قلعہ میں نصب کیے جانے والے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کو مجسمے کو نقصان پہنچانے کی کوشش تاہم وہاں سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے ان نوجوانوں کو فوری طور پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔مجسمے کو معمولی نقصا ن پہنچا جس کوموقع پر ٹھیک کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ ایس کے فاؤنڈیشن یو کے تعاون سے سیاحت کے فروغ کے لیے شاہی قلعہ میں یہ مجسمہ نصب کیا گیا ہے جس کے لیے 27جو ن کو باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا مہارانی جنداں حویلی کے عقب میں نصب کانسی دھات سے بنے مجسمے کی لمبائی سات فٹ ہے جس کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 180ویں برسی کے موقع پر نصب کیا گیا ہے ۔