جا مکے چٹھہ (نامہ نگار) رورل ہیلتھ سنٹر جا مکے چٹھہ میں پہلے ہی سٹا ف کی کمی ہونے کے با وجود گز شتہ تین ماہ سے لیڈی ڈاکٹر کو محکمہ صحت حکا م نے غیر قانونی طریقے سے جنر ل ڈیوٹی پر گوجرانوالہ بھیج دیا جس سے سنٹر پر روزانہ آنے والی سینکڑوں خواتین مر یضوں کو اپنی پوشیدہ امراض کے سلسلہ میں بھی میل ڈاکٹر کو دیکھا نے اور بتا نے پر مجبور ہیں ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ہر ماہ اوسط 7سے 8ہزار مریض چیک کئے جاتے ہیں جن میں 70فیصد خواتین ہوتی ہیں جبکہ 6فیصد خواتین کے ڈلیوری کیسز ہوتے ہیں جن کے لیے لیڈی ڈاکٹر کا ہونا اشد ضروری ہے ۔