واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے آخری بار خبردار کیا ہے کہ روسی میزائل کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کی صورت میں انقرہ کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ ایک امریکی نیوز چینل نے متعدد ذرائع کے حوالے سے باور کرایا ہے کہ روسی S-400 میزائلوں کی ڈیل کے حوالے سے یہ امر یکہ کی ترکی کو آخری وارننگ ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے مذکورہ عہدے دار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ روسی میزائل نظام نیٹو اتحاد کی جانب سے عسکری ساز و سامان کی خریداری کے لیے مقررہ معیارات سے موافقت نہیں رکھتا ہے ۔