ماسکو( اے ایف پی) امریکی پا بندیوں کے عندیہ کے بعد روسی کرنسی روبل میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے ۔ روبل اس وقت دوسال کی کم ترین سطح پر آگیا جب امریکہ نے برطانیہ میں سابق جاسوس پر حملے پر ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا۔ امریکی اقدام کے باعث روبل ڈالر کے مقابلے میں66.48 میں ٹریڈ ہوا جو نومبر دوہزار سولہ کے بعد کم ترین قدر ہے ۔