لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار سلمان خان نے راحت فتح علی خان کو دھوکا دے دیا۔راحت فتح علی خان ہیں جنہوں نے سلمان خان کی فلموں کے لیے کئی سپر ہٹ گانے گائے ہیں۔ راحت فتح علی خان کی آواز میں گائے گئے گیتوں نے سلمان خان کی فلموں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان کی فلم میں راحت فتح علی کی آواز میں ایک گانا ضرور شامل ہوتا ہے ۔ تاہم پاک بھارت حالیہ کشیدگی سلمان اور راحت فتح علی خان کی دوستی کے بیچ آگئی اور سلمان خان نے راحت فتح علی خان کو دھوکا دے دیا۔دراصل راحت فتح علی خان نے ’’دبنگ 3‘‘ کے لیے ’’نیناں لڑے ‘‘ گانا ریکارڈ کروایا تھا۔