کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی پرواز ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر125.70روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 124.25روپے سے گھٹ کر124.20روپے اورڈالر کی قیمت فروخت124.35روپے سے گھٹ کر124.30 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں50پیسے تک اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید124.80روپے سے بڑھ کر125.30روپے اور قیمت فروخت 125.30 روپے سے بڑھ کر125.70 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدرمیں ایک روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 144 روپے سے بڑھ کر145روپے اور قیمت فروخت 146 روپے سے بڑھ کر147روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں70پیسے کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید161.80روپے سے بڑھ کر162.50روپے اور قیمت فروخت 163.80 روپے سے بڑھ کر164.50 روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید33.20روپے اور قیمت فروخت33.70روپے مستحکم رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے 34.10روپے سے بڑھ کر34.20روپے اور قیمت فروخت33.60روپے سے بڑھ کر33.70روپے ہوگئی ،چینی یو آن کی قیمت خرید 18.70روپے برقرار جب کہ قیمت فروخت19.70روپے سے گھٹ کر19.50روپے ہوگئی ۔